اسٹیشنری

( اِسْٹیشْنَری )
{ اِس + ٹیش (ی مجہول) + نَری }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Stationery سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩١٣ء، کو "سیر پنجاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دفتری کاموں سے متعلق سامان، (خصوصاً) لکھنے پڑھنے کا سامان۔
"اس شاپ کو اسٹیشنری سامان کا میگزین کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔"      ( ١٩١٣ء، سیر پنجاب، ٢٦ )
  • stationery