١ - [ ہندو ] اپنی پسند کا خاوند منتخب کرنے کا قاعدہ، ہندو راجاؤں اور عالی خاندان ہندوؤں میں یہ طریقہ رائج تھا کہ جب لڑکی کی شادی کرنا ہوتی تھی تو دن تاریخ مقرر کر کے اعلان کرایا جاتا ہے کہ شادی کے خواہشمند آکر اپنے کرتب اور ہنر دکھائیں اور لڑکی جسے پسند کرے گی اُس سے شادی کی جائے گی یہ رسم اور تقریب سوئمبر کہلاتی تھی۔
"پروانوں کے بچے". شہزادی کا سوئمبر جیتنے کی غرض سے دھڑا دھڑ جلتے رہے۔"
( ١٩٨٣ء، اُجلے پھل، ٤٤ )