سوہان

( سوہان )
{ سو (و مجہول) + ہان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - چیزوں کو گھس کر صاف کرنے کا خاردار یا دندانہ دار آلہ، ریتی، چھینی۔
"بجائے اوس گھوڑے سے کام لینے کے. سوہان اوس پتھر کو رگڑا جو نال کے اوپر لگا ہوا تھا۔"      ( ١٩٣٢ء، افسر الملک، تفنگ بافرہنگ، ٣١ )
٢ - [ کنایتہ ]  تکلیف، پریشانی؛ درد، رنج، دُکھ، صدمہ، آزار، اذیت، ایذا۔
 ہمارے ہی لئے ظالم ترے ہونٹوں پہ ہے پیدا ہنسی، سوہانِ دل اتنی، سخن آزارِ جاں ایسے      ( ١٩٥٨ء، تارِ پیراہن، ٥٥ )
  • a file;  rasp