سونگھنا

( سُونْگْھنا )
{ سُونْگھ (ن غنہ) + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ فعل 'سونگھ' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر 'نا' بڑھانے سے 'سونگھنا' بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٥٩١ء کو "رسالہ وجودیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - ناک سے بُو باس مہک معلوم کرنا، بُولینا۔
"وہ لمبے لمبے سانس لے کر کچھ سونگھتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، سہ حَدّہ، ١٠٢ )
٢ - پہچاننا، عوام بطور مذاق جوتی پہچاننے کو کہتے ہیں جیسے اپنی اپنی جوتی سونگھ کر پہننا۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔
  • to smell
  • sniff
  • snuff
  • inhale
  • scent
  • nose.