اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ہاتھی کی لمبی ناک جو پیروں تک لٹکتی ہے، خرطوم۔
"ہاتھی تڑپ اٹھا. بے تابی سے سونڈ یوں ٹپکتا تھا کہ معلوم ہوتا کوئی کوڑے پیٹ رہا ہے۔"
( ١٩٨٥ء، روشنی، ٩٣ )
٢ - مکھی، مچھر وغیرہ کے جسم کا نوکیلا حصہ جو جبڑوں کے درمیان ہوتا ہے اور جس سے وہ غذا چوسنے کا کام لیتے ہیں۔
"وہ لاروے جو مادہ کی سونڈ پر آباد ہوتے ہیں نر بن جاتے ہیں۔"
( ١٩٧١ء، جینیات، ٥٨٦ )
٣ - سپاہی دیمک کی پیشانی پر نکلا ہوا نوکیلا حصہ جو اس کی سونڈ کہلاتی ہے جس پر ایک لعاب پیدا کرنے والا غدود ہوتا ہے ان میں سے ایک ایسا مادہ خارج ہوتا ہے جو چیونٹیوں یا دوسرے چھوٹے جانوروں کو اس قابل ہی نہیں رکھتا کہ وہ اس کے مکان پر حملہ کر سکیں اس قسم کی سپاہی دیمک میں جبڑے نہیں ہوتے۔
"کچھ انواع کے سپاہیوں میں جبڑے ناموجود ہوتے ہیں ان کی بجائے پیشانی پر ایک سونڈ موجود ہوتی ہے۔"
( ١٩٦٧ء، بنیادی حشریات، ٩٤ )
٤ - کدو بیل یا گدھے کی کمر کا گدیلا جو مُڑی ہوئی سونڈ کی شکل کا بنایا اور کمر کی حفاظت کے لیے پالان کے اوپر باندھا جاتا ہے تاکہ بوجھ کی رگڑ سے کمر بچی رہے، سونڈا، سونڈل۔ (اصلاحاتِ پیشہ وراں، 5، 59