سوم

( سِوُم )
{ سِوُم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بصور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "دستور العمل مدرسینِ دیہاتی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - تیسرا، تین سے متعلق۔
"سوم:۔ ہمارا گزشتہ تجربہ جو ہم کو صنعت و حرفت کی ترقی کا مشاہدہ کرنے سے حاصل ہوا ہے اس امر کی تصدیق نہیں کر سکتا۔"      ( ١٩٠١ء، علم الاقتصاد، ٦٣ )
٢ - مُردے کا تیجا، مرنے کے بعد تیسرے دن کی فاتحہ جس میں قرآن خوانی وغیرہ کا ثواب مرنے والے کو بخشا جاتا ہے۔
"ماسٹر صاحب بولے آج انہیں صبح آٹھ بجے فلاں کے سوم میں جانا تھا، شاید اس لئے دیر ہوئی۔"      ( ١٩٨٣ء، خُطباتِ محمود، ١٤ )