١ - عورتوں کی مکمل آرائش کا سازو سامان، وہ آرائش اور زینت کی سولہ چیزیں جو پاک و ہند کی عورتوں سے مخصوص ہیں (1۔ سرُمہ یا کاجل، 2۔ کنگھی چوٹی، 3۔ مہندی، 4۔ منجن، 5۔ مسی، 6۔ اُبٹن، 7۔ سیندور، 8۔ قشفہ یا بندی، 9۔ پھولوں کا ہار، گجرے، 10۔ گہنے، 11۔ کپڑے، 12۔ چوڑیاں، 13۔ کمر کا زریں پٹکا یا کمر بند جس کے سروں پر گھنگھرو ہوتے ہیں، 14۔ سر کا آرائشی زیور، 15۔ کان، ناک اور گلے کے زیورات، 16۔ ہاتھ پانو کے زیورات)۔
"ایک مست شباب نازنین کو. سولہ سنگار کر کے ان کے پاس بھیج دیا۔"
( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١ )