اسٹمپ

( اِسْٹَمْپ )
{ اِس + ٹَمْپ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Stump سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہوا۔ تحریری صورت میں ١٨٧١ء کو "گوے چوگان انگریزی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - [ کرکٹ ]  تین وکٹوں (ڈنڈوں) میں سے ایک۔
"تیسری اسٹمپ اور بڑھائی گئ۔"     "مولوی صاحب نے لپک کر ایک اسٹمپ کو اکھاڑا اور دو چوتڑوں پر کس کس کر لگائے۔"      ( ١٨٧١ء، گوے چوگان انگریزی، ١١ )( ١٩٥٨ء، عمر رفتہ، ٧٣ )
٢ - کھیلنے والے کو جبکہ وہ مقررہ دائرے سے باہر ہو وکٹ پر گیند مار کر آؤٹ کرنے کا عمل۔ (کرنا، ہونا کے ساتھ)۔
"وسیم باری نے منور کی گیند پر اقبال شیخ کو اسٹمپ کر دیا۔"      ( ١٩٦٦ء، روزنامہ 'جنگ، ١٩، اپریل، ٢ )
  • stamp