سول سروس

( سِوِل سَرْوِس )
{ سِوِل + سَر + وِس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکب توصیفی ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ مذکور ترکیب میں 'سول' صفت اور 'سروس' موصوف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٩ء کو "خطوطِ سرسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ملک کے انتظامی اُمور سے متعلق اعلیٰ ملازمت نیز امتحان، سرکاری ملازمت کا وہ شعبہ جس میں بڑے بڑے سول عہدے دار ہوتے ہیں۔
"میں نے اپنے زمانے کی سب سے بڑی سول سروس کے مقابلے میں حصہ لیا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٠ )
  • Civil service