سول سرجن

( سِوِل سَرْجَن )
{ سِوِل + سَر + جَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبِ توصیفی ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٥ء کو "مکتوباتِ سرسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی ضلع کے سرکاری اسپتالوں کا بڑا ڈاکٹر، محکمہ حفضانِ صحت کے اعلیٰ عہدے پر مامور ڈاکٹر، سرکاری طبیبِ اعلیٰ۔
"وہ گھبرا کر گوجرانوالہ ہسپتال میں سول سرجن کے پاس چلی گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٣٦ )