سوکھی روٹی

( سُوکھی روٹی )
{ سُو + کھی + رو (و مجہول) + ٹی }

تفصیلات


پراکرت سے اردو میں ماخوذ اسم صفت 'سوکھا' کی تانیت 'سوکھی' کے ساتھ ہندی سے اسم جامد 'روٹی' بطور موصوف بڑھانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٧٠ء کو "مہذب اللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خشک روٹی، معمولی غذا۔
"آجکل وہ زمانہ ہے کہ آدمی کو سوکھی روٹی مل جائے تو غنیمت ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، مہذب اللغات، ١٩:٧ )