اسٹول

( اِسْٹُوْل )
{ اِس + ٹُوْل }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Stool سے ماخوذ ہے۔ اردو میں برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ البتہ تحریری صورت میں ١٩٠٨ء کو "قید فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اِسْٹُولوں [اس + ٹُو + لوں (و مجہول)]
١ - تین یا چار پائے کی بیشتر نیچے سے چوڑی اوپر سے کسی قدر کم بغیر تکیے کی لکڑی کی نشست، تپائی۔
"جس میں - ایک میز، ایک اسٹول، ایک لیمپ - موجود ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٨ء، قید فرنگ، ١٢٩ )
  • stool