ذی ہوش

( ذی ہوش )
{ ذی + ہوش (و مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل کلمہ ' ذی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ہوش' کو ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٩ء کو "جویائے حق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سمجھدار، عقلمند، عاقبت اندیش، ہوشیار۔
"حکیم بشیر الدین چوٹی کے وکیل تھے نہایت طباع و ذی ہوش ہستی تھے۔"      ( ١٩٣٦ء، صحیفہ خوشنویسیاں، ٢٦٤ )