ذی حسب

( ذی حَسَب )
{ ذی + حَسَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل کلمہ 'ذی' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'حسب' کو ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٩ء کو "حزنِ اختر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ذی نَسب، خاندانی، اچھے خاندان کا، عالی خاندان۔
 اسی دن کو ہیں ذی حسب کام کے اسی دن کو ہیں خوش نسب کام کے      ( ١٨٥٩ء، حزنِ اختر، ١٢٤ )