ذیابیطس

( ذِیابِیطَس )
{ ذِیا + بی + طَس }
( انگریزی )

تفصیلات


Diabetese  ذِیابِیطَس

انگریزی زبان سے تصرّف کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٤ء کو "انشائے بشیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک بیماری جس میں پیشاب بکثرت آتا ہے اور شدت کی پیاس لگتی ہے۔
"مفتی کی دوستی ذیابیطس کی طرح ہمارے خاندان میں نسل در نسل چلنے والی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٣٠١ )