ذی جاہ

( ذی جاہ )
{ ذی + جاہ }

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل کلمہ 'ذی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جاہ' ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٩٢ء کو "خدائی فوجدار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - صاحب جاہ، مرتبہ والا، عالی رُتبہ، شان و شوکت والا۔
 جو دل پہ گزرتی ہے اُسے دل ہی میں رکھو خاموش رہو صُورت ذی جاہ کو دیکھو      ( ١٩٨١ء، ناتمام، ١١٦ )