ذیل دار

( ذَیل دار )
{ ذَیل (ی لین) + دار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذیل' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٣ء کو "دربار اکبری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ سرکاری عہدیدار جسکے ماتحت چند گاؤں یا قصبے ہوں۔
"رسٹ ہاؤس اس روز بالکل خالی تھا ایک ذیل دار ٹھہرا ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢٣٦ )