ذیل داری

( ذَیل داری )
{ ذَیل + دا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذیل' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل 'دار' بہ اضافہ 'ی' بطور (لاحقہ کیفیت) ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتشِ چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ذیل دار کا منصب یا کام۔
"آغا سید حسین جلالی کو ذیلداری کے منصب سے ہٹا دیا گیا اور جلا وطن کر دیا گیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٥ )