ذیل میں

( ذَیل میں )
{ ذَیل (ی لین) + میں (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذیل' کے آگے ہندی سے ماخوذ حرفِ جار'میں' لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "اُردو دہلی گزٹ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - نیچے، تحت میں۔
"ہر مصنف کے نام کے ذیل میں اسکی کی تصانیف لکھ دی جائیں۔"      ( ١٩١٢ء، چند ہم عصر، ٨٤ )
٢ - زُمرے میں، شمار میں۔
"یہ تبسم جو پوری طرح تبسم بھی نہیں ہے لافٹر (Laughter) کی ذیل میں چلا گیا۔"      ( ١٩٨٣ء، زمیں اور فلک اور، ١٣٠ )
٣ - بارے میں
"لیکن اس ذیل میں کم لکھتا ہے حالانکہ اس کا میدان یہی ہوتا تو خوب ہوتا۔"      ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٤٤ )