فکری توانائی

( فِکْری تَوانائی )
{ فِک + ری + تَوا + نا + ای }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فِکْری' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم توانائی ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "کوریا کہانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ذہنی قوت، فکری طاقت، سوچ۔
"جنہوں نے اس پیشکش کے رموز و نکات کو ذہن نشین کر لیا اُنکی فکری توانائیاں بیدار ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٩٦ )