فکری رویہ

( فِکْری رَوَیَّہ )
{ فِک + ری + رَوَیْ + یَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فِکْری' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رَوَیَّہ' کا اضافہ کرنے سے مرکبِ نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ذہنی رویَّہ، اندازِ فکر۔
"ایسے اشعار بطور حوالہ دئیے گئے ہیں جو انکے بعض ذہنی اور فکری رویّوں کا پتہ دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٢ )