فکری سطح

( فِکْری سَطْح )
{ فِک + ری + سَطْح }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فکری' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'سَطْح' کا اضافہ کرنے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٧ء کو "افکارِ محروم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ذہن کا میعار، سوچ کا میعار۔
"بدیہی طور پر مغرب کی ہم عصری فکری سطحوں کو نہیں چھو سکتی تھیں۔"      ( ١٩٦٧ء، افکارِ محروم، ١٤ )