عربی زبان سے مشتق صفت 'فِکْری' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'صلاحِیَّت' کا اضافہ کرنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٧٤ء کو "لوحِ دل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"ہر مرحلے پر ایسے تصورات جو حقیقت اور مشاہدے کی کڑی دھوپ میں نکھرتے ہیں میرے ذہن کی پہنائیوں سے گزرتے وقت ایک اَن بُوجھے عمل سے حرف اور صورت کوئی نہ کوئی ایسا روپ دھار لیتے ہیں جس کی طرف میری فکری صلاحیّتوں کو بڑے غور کے ساتھ جھکنا پڑتا ہے۔"
( ١٩٧٤ء، لوحِ دل، ٢٧ )