ذیلی دفعہ

( ذَیلی دَفْعَہ )
{ ذَے (ی لین) + لی + دَف + عَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذَیلی' کے ساتھ اِسی زبان سے مشتق اسم 'دَفْعہ' کو ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً "فیروز اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قانونی دفعہ کی مزید وضاحت کے لیے چھوٹی یا ضمنی دفعہ، (انگ: سب کلاز Sub Clause)۔ (فیروز اللغات؛ علمی اردو لغت)۔