ذیلی عنوان

( ذَیلی عُنْوان )
{ ذے (ی لین) + لی + عُن + وان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذَیلی' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'عُنوان' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٨ء کو "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی مضمون کی بغلی سرخی، ذیلی سرخی، ثانوی یا ضمنی اندراج۔
"عنوان میں اختصار کو ملحوظ رکھا ہے اور ذیلی عنوان میں رقبۂ مضمون کی راست بازانہ حد بندی کو دونوں مل کر مزید جلدوں کی گنجائش چھوڑتے ہیں جنکے لیے میرے پاس مواد موجود ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات (پیش لفظ) )