فکری نہج

( فِکْری نَہْج )
{ فِک + ری + نَہْج (فتحہ ن مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فکری' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'نَہج' کا اضافہ کرنے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "نیاز فتح پوری شخصیت اور فکرو فن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - اندازِ فکر، سوچ کا انداز،خ فِکری منہاج۔
"انکی نہج کا یہ روپ جغرافیائی حدود کو تقدس اور پرستش کا رنگ دے دیتا ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، صحیفہ، اقبال نمبر، اکتوبر، دسمبر، ٤١ )