فکری محرکات

( فِکْری مُحَرِّکات )
{ فِک + ری + مُحَر + رِکات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فکری' کے ساتھ اسی زبان سے (ثلاثی مزیدفیہ کے باب سے) مشتق اسم فاعل 'مُحَرِّک' کی جمع 'مُحَرِّکات' کا اضافہ کرنے سے مرکب نسبتی بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "افکارِ محروم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - حرکاتِ فکر، فکر کو تحریک دینے کی صلاحِیَّتیں۔
"انکے فکری محرکات کا باہمی ربط اور شاعری میں گونا گوں صورتوں سے ان کا اظہار . سامنے آسکے گا۔"      ( ١٩٦٧ء، افکارِ محروم، ١٧ )