انگریزی زبان سے دخیل صفت 'فُل' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ اسم 'اسٹاپ' کو ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢١ء کو "کلیاتِ اکبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - ختمہ، علامتِ وقف، وقفِ مطلق، وہ علامت جو جملہ ختم ہو جانے کے بعد بنا دی جاتی ہے۔
"ایک پورا جُملہ یا اس جملے کا کوئی حصہ ختم ہوا کہ نہیں اس کا احساس نثر کے آہنگ سے پیدا ہوتا ہے نہ کہ کاما اور فل اسٹاپ لگا دینے سے۔"
( ١٩٥٧ء، ادب اور شعور، ٥١ )