اسٹرلنگ

( اِسْٹَرْلِنْگ )
{ اِس + ٹَر + لِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Sterling سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول کی زبان میں استعمال ہونے لگا۔ تحریری صورت میں ١٨٨٩ء کو ماہنامہ "حسن" حیدر آباد کے جنوری کے شمارے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - پونڈ کا طلائی سکہ؛ کھرا سونا چاندی۔
"١٩٦٠ء میں پاکستان کے سونے، ڈالر اور اسٹرلنگ کے محفوظ ذخیرے تقریباً ایک ارب تیس کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔"      ( ١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ٣٦ )
  • sterling