فلاحی مملکت

( فَلاحی مَمْلُکَت )
{ فَلا + حی + مَم + لُکَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق 'صفت' 'فلاحی' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'مَمْلُکَت' کا اضافہ کرنے سے مرکبِ نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایسا ملک جہاں تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے سماجی خدمات اور سہولتیں مہیا کی جائیں۔
"ایک سماجی فلاحی مملکت کے لے راہ ہموار کرنا۔"      ( ١٩٦٧ء، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، ٣٧٦ )
  • welfare state