فلاسفی

( فِلاسِفی )
{ فِلا + سِفی }
( انگریزی )

تفصیلات


Philosophy  فِلاسِفی

انگریزی زبان سے دخیل اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مکمل مجموعۂ لیکچرز و اسپیچز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - فلسفہ، حکمت، دانائی۔
"ہم نے بھی ذرا فلاسِفی جھاڑی۔"      ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٣٣٦ )
٢ - فلسفے کا مضمون۔
"ہمدردی پر جس قسم کی بحث فلاسفی میں کی گئی ہے اس کا ذکرکرنا شائد اس موقع پر مناسب نہ ہو گا۔"      ( ١٨٧٦ء، مقالاتِ حالی، ١:٢ )
٣ - فلسفے کا جاننے والا، فلاسفر، فلسفی۔
"فلاسفی کی طرح اُلجھے ہوئے ہیں وہی پریشان بخت ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامینِ شرر، ١٠٢:١ )
  • Philosophy