عربی زبان سے دخیل اسم 'فلاکت' کے آگے فارسی مصدر 'زَدَن' سے حالیہ تمام 'زَدَہ' بطور لاحقہ مفعولی لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "مضامین رسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔