فلاطونیت

( فَلاطُونِیَت )
{ فَلا + طُو + نِیَت }
( یونانی )

تفصیلات


(مشہور یونانی فلسفی) اَفلاطون کے متبادل اِملا 'فلاطون' کے آخر پر 'یت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٩ء کو "تاریخِ اخلاق یورپ" کے ترجمہ میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - افلاطون کا فلسفہ، حکمت و دانائی۔
"اسلامی تصوف پر اصل اثر تو تھا فلاطینوس کا جسکی فلاطونیت سے اقبال شروع میں متاثر ہوئے۔"      ( ١٩٨٧ء، طواسین اقبال، ٤٥:١ )