جنون الہی

( جُنُون اِلٰہی )
{ جُنُو + نے + اِلا (ا بشکل مد) + ہی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنون' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'الٰہی' لگانے سے مرکب اضافی بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٨ء میں "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ فلسفہ ]  جنون کی دو بنیادی قسموں میں سے ایک جس کا تعلق ذات الٰہی سے ہوتا ہے۔
"جنون کی دو قسمیں ہوتی ہیں جنون بشری اور جنون الٰہی، جنون الٰہی چار طرح کا ہوتا ہے، الہامی، صوفیانہ، شاعرانہ اور عاشقانہ۔"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٣٤٢ )