جنمی

( جَنَمی )
{ جَنَمی }
( سنسکرت )

تفصیلات


جَنَم  جَنَمی

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جنمی' بنا اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٨ء میں "تفسیر ابرکرم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جنم کا، ہمیشہ کا، پیدائشی۔
"حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ لڑائی کے دھنی جنمی لڑنے والے تھے۔"      ( ١٩٣٠ء، تیمور، ١٥ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زندہ چیز، انسان، جانور، حیوان؛ مخلوق۔ (جامع اللغات)
  • a living being
  • a man
  • a creature