سود بخش

( سُود بَخْش )
{ سُود + بَخْش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبِ وصفی ہے۔ فارسی سے اسم جامد 'سُود' کے ساتھ 'بخشودن' مصدر سے فعل اَمر 'بخش' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٤٦ء کو "معاشیاتِ قومی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مفید، فائدہ مند، نفع بخش۔
"یورپ کی دوسری قومیں بھی اس سود بخش کاروبار میں حصہ بٹانا چاہتی ہیں۔"      ( ١٩٤٦ء، معاشیاتِ قومی (ترجمہ)، ٣٩٣ )