سود خوار

( سُود خوار )
{ سُود + خار (و معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبِ وصفی ہے۔ فارسی سے اسم جامد 'سود' کے ساتھ فارسی مصدر 'خوردن' سے اسم فاعل 'خوار' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سُود پر روپیہ دینے والا، سُود کھانے والا۔
"بغیر محنت کے کھانے والے صرف پیشہ ور اور بھک منگے ہی نہیں ہوتے رِشوت خورد افسر، پیشہ ور پِیر اور سودخوار کاروباری بھی ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٢٣ )
  • a usurer