سودی

( سُودی )
{ سُو + دی }
( فارسی )

تفصیلات


سُود  سُودی

فارسی سے اردو میں دخیل اسم 'سود' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'سودی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٢٢ء کو "موسٰی کی توریتِ مقدس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - سُود سے منسوب، سُود کا، مراد: سُود پر دی یا لی جانے والی رقم۔
 اگر عزت سے رہنا چاہتے ہو شہر میں یارو مہاجن سے کبھی کوڑی نہ لینا بھول گر سُودی      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٥٦ )
  • let
  • or borrowed
  • at interest;  at interest.