سودیشی

( سُودیشی )
{ سُو + دے + شی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم 'سودیش' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'سودیشی' حاصل ہوا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٠٩ء کو "خوبصورت بلا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - اپنے ملک کا، اپنے ملک یا دیس سے تعلق رکھنے والا۔
"فرنگیت اور ہندویت دونوں اسلام سے مغایرت میں یکساں ہیں ان میں فرق صرف بدیشی اور سُودیشی کا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، حیاتِ سلیمان، ٣٣١ )
  • of or belonging to one's own
  • or to the same
  • country or locality