سوڈا بائی کارب

( سوڈا بائی کارْب )
{ سو (و مجہول) + ڈا + با + ای + کارْب }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکب ہے۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم خاص استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٩٦٥ء کو "بجنگ آمد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک مرکب دوا جو ہاضمے کے لیے مفید ہوتی ہے۔
"ڈسپنسری کا معائنہ کیا جس میں ٹنکچر آیوڈین، سوڈا بائی کارب، ایسپرین. اور کوئی دوا موجود نہ تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٩٦ )