اسسٹنٹ

( اَسِسْٹَنْٹ )
{ اَسِس + ٹَنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ انگریزی زبان کے فعل Assist کے ساتھ 'ant' بطور لاحق فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٨٨٩ء کو "سیر کہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں Assistant ہے۔

صفت ذاتی
١ - مددگار، معاون، نائب
"افسوس ہے کہ مجھ کو حوادث نے بہت ہی دل شکستہ - کر دیا، ورنہ آپ کا ایک اچھا اسسٹنٹ ہوتا۔"      ( ١٩١٣ء، مکاتیب اکبر، ٥:٢ )
  • Assistant