اصلاً انگریزی کا لفظ ہے۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو "ہماری غذا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - نرم چاندی کی طرح ایک سفید دھات، پانی سے 971 گنا ہلکی، مفرد حالت میں نہیں پائی جاتی، پانی میں ڈالنے سے اس میں آگ لگ جاتی ہے (نمک، صابن، شورہ وغیرہ بنانے میں مستعمل)۔
"کیلشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، لوہا اور میگنیشیم سب سے زیادہ اہم ہیں"
( ١٩٤١ء، ہماری غذا (ترجمہ)، ٢٩ )