سوراج

( سوراج )
{ سو (و مجہول) + راج }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت الاصل لفظ ہے۔ سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "مادرِ ہند" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - اچھاراج، آزاد اقتدار، اپنا راج، اپنی حکومت، جمہوری حکومت، حکومتِ خود اختیاری، اپنے دیس میں اپنی حکومت۔
"برصغیر کے لیے سوراج یعنی حکومتِ خود اختیاری کے حصول کی غرض سے نومبر ١٩١٩ء میں ترکِ موالات کی ہمہ گیر تحریک کا آغاز ہوا۔"      ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جنوری، ٢٧ )