اسرائیل

( اِسْرائِیل )
{ اِس + را + اِیل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد ہے۔ عبرانی زبان کے لفظ 'یسرائیل" سے ماخوذ عربی میں داخل ہوا۔ اردو میں عربی کے ذریعے سے آیا۔ اردو میں ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - یعقوب علیہ السلام (بن اسحاق بن ابراہیم علیہما السلام) کا لقب جو یہود کے بارہ خانوادوں کے جدِ اعلٰی ہیں (انھی کی نسبت سے یہود بنو اسرائیل کہلاتے ہیں)۔
"خود اسرائیل یعنی حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے بستر مرگ پر جس دین کی وصیت کی وہ کونسا دین تھا۔"      ( ١٩٣١ء، ترجمان القرآن، ٢٥٤:١ )
٢ - مشرق وسطیٰ کے علاقے میں یہود کی ایک حکومت کا نام، فلسطین۔
"اپنے نئے ملک کے اس مسئلے کو اسرائیل کے حالات و عوامل سے مقابلہ کر کے دیکھیں۔"      ( ١٩٦٤ء، پاکستانی کلچر، ١٢٠ )
  • Israel