فارسی سے اردو میں دخیل اسم 'سودا' کے ساتھ ہندی سے اردو میں ماخوذ اسم 'سلف' بطور تابع موضوع ملانے سے مرکبِ ترادفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔