لیکچر

( لَیکْچَر )
{ لَیک (ی لین) + چَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Lecture  لَیکْچَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : لَیکْچَروں [لَیک (ی لین) + چَروں (و مجہول)]
١ - کسی درس گاہ، یونی ورسٹی، کالج وغیرہ میں زبانی درس، کسی موضوع پر تقریر، خطبہ، (مجازاً) لمبی گفتگو؛ طول کلامی۔
"شاعری پڑھاتے ہوئے محسوس ہوتا تھا کہ ان کا لیکچر کوئی الہامی لیکچر ہے۔"      ( ١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جون، ٩ )