سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'لکھنا' کے ساتھ سنسکرت سے ہی ماخوذ دوسرا مصدر 'پڑھنا' لگانے سے مرکب لکھنا پڑھنا، بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔
"عام طور پر یہ خیال ہے کہ چونکہ عرب میں لکھنے پڑھنے کا رواج نہ تھا اور اسلام میں تدوین و تالیف کا آغاز خلیفہ منصور عباس کے زمانے سے تقریباً ١٤٣ھ میں ہوا۔"
( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ ، ١٠:١ )
٢ - کتابت کرنا اور خواندگی کرنا۔ (ماخوذ: جامع اللغات، نور اللغات)۔