لمبوترا

( لَمْبُوتْرا )
{ لَم + بُوت + را }
( سنسکرت )

تفصیلات


لمبا  لَمْبُوتْرا

سنسکرت سے ماخوذ صفت 'لمبا' کا 'ا' حذف کر کے 'وت' بطور لاحقۂ صفت اور 'را' بطور لاحقۂ تذکیر و نسبت لگانے سے 'لمبوترا' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧١ء کو "عبیر ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : لَمْبُوتْری [لَم + بُوت + ری]
واحد غیر ندائی   : لَمْبُوتْرے [لَم + بُوت + رے]
جمع   : لَمْبُوتْرے [لَم + بُوت + رے]
جمع غیر ندائی   : لَمْبُوتْروں [لَم + بُوت + روں (و مجہول)]
١ - جس کی چوڑائی کم اور لمبائی زیادہ ہو، بیچ میں سے چوڑا اور ایک طرف یا دونوں طرف سے لمبا۔
"یہ انتہائی دلکش صندوق لمبوترا تھا جیسے تابوت ہو۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ١٥٠:١ )
٢ - اسطوانہ نما، اسطوانی، بیلن کی شکل کا نیز بیضوی (انگ: Cylindrial)۔
"شکل (ب) میں ایک لمبوترا ریزونیٹر دکھایا گیا ہے جو دو حصوں میں مشتمل ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، آواز، ٣٣٨ )
  • very long
  • very tall