لیبل

( لیبِل )
{ لے + بِل }
( انگریزی )

تفصیلات


Label  لیبِل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٧ء کو "تدریس مطالعہ قدرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : لیبِلْز [لے + بِلْز]
جمع غیر ندائی   : لیبِلْوں [لے + بِلوں (و مجہول)]
١ - کاغذ، کپڑے، گتے یا دھات وغیرہ کا ٹکڑا جس پر نام، پتہ اور مارکہ وغیرہ چھاپ کر یا لکھ کر چپکا نا یا آویزاں کیا جاتا ہے، چٹ، شناختی نشان یا ٹھپہ۔
"بہت فرق پڑتا ہے، لیبل کا فرق ہو، خواہ بوتل میں ایک ہی چیز ہو۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ١٨٨ )
٢ - [ مجازا ]  دکھاوے کی شے، نمائشی۔
"ہندوستانی مسلمانوں کے لیے اسلام محض ایک لیبل ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیات جوہر، ٧٣ )