لنک

( لِنْک )
{ لِنْک (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Link  لِنْک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : لِنْکْس [لِنْکْس]
١ - دو چیزوں کو جوڑتے یا وابستہ کرنے والا، آنکڑا، دو چیزوں یا آدمیوں میں تعلق قائم کرنے والا۔
"ہمارا ہم وطن بھائی تھا جو انجن اور ٹرین میں لنک یعنی آنکڑے کا کام دیتا تھا۔"      ( ١٩٩٨ء، لکچروں کا مجموعہ، ٢٤٢:٢ )
٢ - رابطہ نیز تعلق، لگاؤ۔
"میرا تمہارا آخری لنک بھی ٹوٹ گیا۔"      ( ١٩٨٨ء، ایک محبت سو ڈرامے، ٣٤٩ )